میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قومی اسمبلی کی مزید31 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

قومی اسمبلی کی مزید31 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

جرات ڈیسک
هفته, ۴ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ہفتہ کو قومی اسمبلی کی مزید 31 نشستوں کے ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ان نشستوں پر ضمنی الیکشن 19 مارچ کو ہو گا۔ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 10 سے 14 فروری تک جمع کرائے جا سکیں گے، جن کی جانچ پڑتال 18 فروری تک ہوگی۔ ضمنی انتخابات کے سلسلے میں کاغذات نامزدگی پر اپیلیں22  فروری تک جمع کرائی جائیں گی۔ جن پر فیصلہ27 فروری تک ہو گا۔ کاغذات نامزدگی یکم مارچ تک واپس لیے جاسکیں گے، جبکہ امیدواروں کو انتخابی نشان 2 مارچ کو الاٹ کیے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی نمائندوں کی معطلی دونوں صوبوں میں قومی و صوبائی انتخابات کی شفافیت یقینی بنانے کے لیے کی گئی ہے، بلدیاتی نمائندوں کو آئین کے آرٹیکل 218 کی شق 3 کے تحت معطل کیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈز کے نمائندے بھی معطل رہیں گے، دونوں صوبوں میں قومی و صوبائی اسمبلی انتخابات کے نتائج کے اعلان تک بلدیاتی عہدیدار معطل رہیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں