میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
6 فروری سے ملک بھرمیں دھرنے شروع ہونگے،سراج الحق

6 فروری سے ملک بھرمیں دھرنے شروع ہونگے،سراج الحق

ویب ڈیسک
جمعه, ۴ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ 6 فروری سے ملک بھرمیں دھرنے شروع ہونگے۔35 سال ہم نے مارشل لاء دیکھا،صدارتی نظام دیکھا لیکن ملک نے ترقی نہیں کی،جب تک اللہ کا دین نافذ نہ ہو ہم ورلڈ بینک آئی ایم ایف کے غلام رہیںگے۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مرکز اسلامی میں تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ دینی مدارس روشنیوں کے مراکز ہیں،خوف اللہ کا کوئی نعم البدل نہیں ہے،22 کروڑعوام اللہ پر یقین رکھتے ہیں،لیکن پھربھی یہ نظام غیراللہ کا چل رہا ہے 74 سالوں میں ایک دن بھی اسلامی نظام رائج نہیں رہا، سراج الحق کا کہنا تھا کہ سینٹ میں بل پیش کیا تھا کہ جمعہ کو چھٹی ہو جس پر پی ٹی آئی کے ایک ممبر نے جواب دیا کہ اتوار کی چھٹی تبدیل نہیں ہو سکتی،اپوزیشن کی طرف دیکھا تو مسلم لیگ کے ایک صاحب نے جواب دیا کہ اتوار کی چھٹی تبدیل نہیں ہوسکتی،مسلم لیگ کے سینیٹ ممبر نے جواب دیا اس پالیسی میں ہم حکومت کے ساتھ ہیں۔امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ 35 سال ہم نے مارشل لاء دیکھا،صدارتی نظام دیکھا لیکن ترقی نہیں کی،سودی نظام کو ختم کریں گے،جب تک اللہ کا دین نافذ نہ ہو ہم ورلڈ بینک آئی ایم ایف کے غلام رہیںگے۔،سراج الحق کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں بھی بلدیاتی انتخابات کا مرحلہ ہے،صوبائی حکومت کی جانب سے کھلم کھلا قواعد ضوابط کی خلاف ورزی ہو رہے ہے،صوبائی حکومت انتخابات والے علاقوں میں وسائل استعمال کر رہی ہے الیکشن کمیشن اس کا نوٹس لیں،امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ 6 فروری سے ملک بھرمیں ایک سو ایک دھرنے شروع ہونگے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں