میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی کے نوے فیصدپوسٹ آفسزسے سیکیورٹی عملہ بھگادیاگیا

کراچی کے نوے فیصدپوسٹ آفسزسے سیکیورٹی عملہ بھگادیاگیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۴ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

سی سی ٹی وی کیمرے بھی غائب
چوری کی وارداتوں میں اضافہ
رپورٹ: شعیب مختار) محکمہ ڈاک کے زیرانتظام مختلف پوسٹ آفسزنے نقب زنی کی وارداتوں کا ازالہ ملازمین سے کرنا شروع کر دیا ۔شہر قائد کے 90 فیصد پوسٹ آفسز سے سیکورٹی عملہ بھگا دیا گیا ،کرپٹ افسران کے بعد ڈکیتوں کے لیے بھی محکمہ سونے کی چڑیا بن گیا ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ڈاک کے زیر انتظام پوسٹ آفسز میں سیکورٹی تعینات نہ ہونے اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب نہ کیے جانے پر حالیہ دنوں رات گئے تالا توڑ کر نقب زنی کی وارداتیں عروج پر پہنچی ہوئی ہیں، گزشتہ روز نشتر روڈ پوسٹ آفس میں تالا توڑ کر نامعلوم ملزمان بھاری رقم لے اڑے ہیں ،نقب زنی کے واقعہ کے بعد انتظامیہ کی جانب سے نامعلوم ملزمان کیخلاف ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہے جس میں ڈاکخانے سے غائب ہونے والی رقم کا ذکر کرنے کو غیر ضروری قرار دیا گیا ہے ،مذکورہ ڈاکخانے کے پوسٹ ماسٹر کی جانب سے ڈاکخانے کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کرنے پر مسلسل نچلے درجے کے ملازمین پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے، بصورت دیگر مختلف انکوائریوں میں نامزد ملازمین کیخلاف محکمہ جاتی کارروائیوں کی بھی دھمکیاں دی جا رہی ہیں ۔گزشتہ 2 ماہ سے مختلف پوسٹ آفسز میں مشکوک چوریوں کی وارداتوں نے کراچی انتظامیہ کی کارکردگی پر کئی سوالیہ نشان داغ دیئے ہیں جس کے بعد بھی وزیر مواصلات مراد سعید کی جانب سے کسی قسم کی پھرتی کا مظاہرہ نہیں کیا جاسکا ہے ۔ واضح رہے اس سے پہلے بھی حافظ آباد پوسٹ آفس میں 31 دسمبر 2021 اور نیو سبزی منڈی پوسٹ آفس کراچی میں 11 اور 12 جنوری کو تالا توڑ کر نقب زنی کی وارداتیں سامنے آئیں ہیں جس میں نہ صرف محکمے کو لاکھوں کا نقصان ہوا ہے بلکہ صارفین کی قیمتی ڈاک بھی لاپتہ ہوئی ہیں جس کے بعد بھی کراچی میں گریڈ 19 کے ایکٹنگ چارج پر تعینات پوسٹ ماسٹر جنرل بھوٹیو میگھوار کے ماتحت کراچی انتظامیہ خواب غفلت سے بیدار نہیں ہو سکی ہے ،پولیس رپورٹ اور تحقیقات میں کراچی انتظامیہ کی مجرمانہ لاپرواہی اور بلا ضرورت تاخیری حربے معاملات کو مزید پیچیدہ بنارہے ہیں جس سے محکمہ ڈاک پر صارفین کے اعتبار کو بری طرح ٹھیس پہنچ رہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں