میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہباز شریف کی اچانک طبیعت بگڑ گئی، کینسرہسپتال منتقل

شہباز شریف کی اچانک طبیعت بگڑ گئی، کینسرہسپتال منتقل

ویب ڈیسک
جمعرات, ۴ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

کوٹ لکھپت جیل میں مسلم لیگ (ن)کے صد اور قومی اسمبلی میںقائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف کی اچانک طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد انہیں انمول کینسر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ جمعرات کو میاں شہباز شریف کی اچانک طبیعت خراب ہوئی۔ پولیس حکام نے انہیں سخت سکیورٹی میں کوٹ لکھپت جیل سے ہسپتال منتقل کیا۔انہیں لاہور کے انمول ہسپتال میں داخل کیا گیا۔ اس موقع پر ہسپتال کے اندر اور باہر سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔شہباز شریف کو بلڈ کینسر کا مرض لاحق رہا ہے اور وہ لندن میں زیرعلاج رہے ہیں۔ عدالتی حکم پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی سربراہی میں اسپیشل میڈیکل بورڈ علاج کر رہا ہے ۔ شہباز شریف کے ذاتی معالجین بھی انمول ہسپتال میں موجود ہیں۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق اپوزیشن رہنما کا پٹ سکین بھی ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں