میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
برطرف ملازمین کا احتجاج، پاکستان اسٹیل ملز کے باہر رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

برطرف ملازمین کا احتجاج، پاکستان اسٹیل ملز کے باہر رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۴ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

حکومت نے برطرف ملازمین کے احتجاج کے باعث پاکستان اسٹیل ملز کے باہر رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی کابینہ نے پاکستان اسٹیل ملزکے باہر رینجرز تعینات کرنیکی منظوری دے دی ہے۔وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سرکولیشن سمری کی منظوری دی ہے، سمری کے مطابق اسٹیل ملز سے نکالیگئے ملازمین اہلخانہ کے ہمراہ دھرنا دیے بیٹھے ہیں، اسٹیل ملز کیحاضر سروس ملازمین اور افسران کی سیکیورٹی کیلیے رینجرز تعینات کی جائے۔خیال رہیکہ اسٹیل ملز ملازمین نوکریوں سے برخاستگی پر حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، جس پر پاکستان اسٹیل ملز انتظامیہ نے وزارت صنعت کے ذریعے وزارت داخلہ سے رینجرز کی سیکیورٹی طلب کی تھی۔وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد رینجرز کے دستے اسٹیل ملز کے باہر تعینات کیے جائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں