میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں دہشت گردی کا خطرہ ، بارود سے بھری گاڑی تیار ، الرٹ جاری

کراچی میں دہشت گردی کا خطرہ ، بارود سے بھری گاڑی تیار ، الرٹ جاری

ویب ڈیسک
جمعرات, ۴ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

کراچی میں دہشت گردی کے حملے کے بڑے خطرے کے باعث نیکٹا نے ہائی الرٹ جاری کردیاہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں دہشت گردی کے بڑے حملے کا خطرہ ہے ۔ انسداد دہشت گردی کے ادارے نیکٹا (نیشنل کانٹر ٹیرارزم اتھارٹی) نے کراچی میں دہشت گردی کے حملے کے خطرے کی حساس اداروں کی رپورٹ پر الرٹ جاری کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد آئندہ دنوں میں اہم سرکاری عمارت پر حملے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ شہرکے قریبی علاقے میں بارود سے بھری گاڑی تیار کی گئی ہے جب کہ دہشت گرد خودکش حملے سمیت گاڑی یا رکشے کی مدد سے حملے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔نیکٹا نے8جنوری کو بھی کراچی میں دہشت گردی کے حملے کا الرٹ جاری کیا تھا۔ انسداد دہشت گردی کے ادارے نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس ، رینجرز اور متعلقہ ادارے سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائیں۔دوسری جانب محکمہ داخلہ سندھ نے آئی جی سندھ کو بھی خطرے سے آگاہ کردیا ہے جب کہ نیکٹا کے تھریٹ الرٹ کے بعد کراچی میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں