میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فضائی آپریشن بحال ،چین سے 150مسافر لیکر پرواز اسلام آباد پہنچ گئی

فضائی آپریشن بحال ،چین سے 150مسافر لیکر پرواز اسلام آباد پہنچ گئی

ویب ڈیسک
منگل, ۴ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

فضائی آپریشن بحال کردیا گیا ،چین کے شہر اورمچی سے نجی ایئر لائن کی پرواز مسافروں کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی ،ائیرپورٹ پر میڈیکل چیک اپ کے بعد مسافروں کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔ ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی ڈویژن کے مطابق پاکستان نے چین کے لیے فضائی آپریشن کورونا وائرس کے باعث 29 جنوری سے بند کیا تھا جسے بحال کردیا گیا،چین کے شہر ارومچی سے صبح 8 بجکر 30 منٹ پر آنے والی پرواز سی زیڈ 6007نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کیا ہے ۔ چین سے آنے والے مسافروں کی ایئرپورٹ پر ہی اسکر یننگ کی گئی جس کے بعد مسافروں کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ۔ معاون خصوصی برائے صحت نے اسلام آباد ایئر پورٹ کا دورہ کیا جہاں ڈاکٹر ظفرمرزا نے چین سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ظفر مرزا نے کہا کہ تمام ہوائی اڈوں پر سکریننگ کے نظام کو مضبوط بنالیا ہے ، حکومت پاکستان ہر ممکنہ ہنگامی صورتحال کیلئے تیار ہے ، قومی ادارہ صحت میں ممکنہ کروناوائرس کیسزکی تشخیص کی سہولت موجود ہے ، تمام ہوائی اڈوں پر مسافروں کی سکریننگ کے مکمل انتظامات موجود ہیں ۔واضح رہے کہ اورمچی کورونا وائرس سے متاثرہ شہر ووہان سے 3 ہزار 300 کلومیٹر شمال جنوب میں واقع ہے ۔دوسری جانب چین میں کورونا وائرس سے مزید 57افراد ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد صرف چین میں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 361ہو گئی ہے ۔ذرائع کا بتانا ہے کہ یہ تعداد سن 2002 سے 2003کے درمیان چین میں سارس SARS کی وبا سے مرنے والوں کی تعداد سے زیادہ ہے ، سارس کی وبا سے چین میں 349 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔چینی حکام کے مطابق کورونا وائرس کے 2ہزار 829نئے کیس بھی رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد وائرس سے متاثر افراد کی تعداد 17ہزار200 سے زائد ہو گئی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں