میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شبر زیدی کو مافیا کی وجہ سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا ، کنول شوذب

شبر زیدی کو مافیا کی وجہ سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا ، کنول شوذب

ویب ڈیسک
منگل, ۴ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی کنول شوذب نے انکشاف کیا کہ چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی کو صحت کے مسائل کے ساتھ مافیاز کی وجہ سے بھی مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شبرزیدی کو آرام کی ضرورت ہے ، ان کوصحت اور مافیا کی وجہ سے مسائل درپیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے بھی اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کا بل مسترد کردیا کیونکہ عوام تکلیف میں ہیں اور ہم نہیں چاہتے کہ اراکین کی تنخواہوں میں اضافہ ہو۔انہوں نے مزید کہا سب متفق ہیں کہ اس وقت عوام کی داد رسی کی کوشش کرنی ہے ، چار، پانچ ماہ مشکل ہوں گے جس کے بعد جلد معاملات بہتر ہو جائیں گے ۔کنول شوذب نے کہا کہ سب متفق ہیں کہ اس وقت عوام کی داد رسی کی کوشش کرنی ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چار، پانچ ماہ مشکل ہوں گے ، جلد معاملات بہتر ہو جائیں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں