پی آئی اے کی نااہلی سے قومی خزانے کوایک ارب9 کروڑ روپے کا نقصان
ویب ڈیسک
منگل, ۴ فروری ۲۰۲۰
شیئر کریں
ایف آئی اے کی تحقیقات میں پی آئی اے میں بڑے نقصان کا انکشاف ہوا ہے ،پی آئی اے کی نااہلی سے قومی خزانے کوایک ارب9 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے کی تحقیقات میں پی آئی اے میں بڑے نقصان کا انکشاف ہوا ہے ،پی آئی اے کی نااہلی سے قومی خزانے کوایک ارب9 کروڑ روپے کا نقصان ہوا،گرا?نڈ کئے گئے طیاروں کی بروقت مرمت نہ ہونے سے نقصان ہوا،حکام کے مطابق پی آئی اے نے مرمت کیلئے 11 جہاز گراؤنڈ کئے تھے ،جہاز2010سے 2017 کے دوران گراؤنڈ کئے گئے تھے ،11 جہاز مقررہ وقت سے 271 دن زیادہ گراؤنڈ رہے ۔