میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چیف سیکریٹری کی زیر صدارت غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے کے لیے جائزہ اجلاس

چیف سیکریٹری کی زیر صدارت غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے کے لیے جائزہ اجلاس

ویب ڈیسک
منگل, ۴ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت میں غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے کے متعلق جائزہ اجلاس۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد پر جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈووکیٹ جنرل سندھ سلمان طالب الدین، کمشنر کراچی افتخار شالوانی، ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن، سیکریٹری بلدیات روشن علی شیخ، سیکریٹری ثقافت اکبر علی لغاری، میونسپل کمشنر سیف الرحمان، پولیس سمیت تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کے غیر قانونی تجاوزات کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔ انہوںنے افسران کو کہا کے تمام محکمے سپریم کوٹ احکامات اور عملدرآمد کے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ اور چیف سیکریٹری آفیس میں جمع کروائی جائے ۔ اجلاس میں کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے بتایا کے کراچی سرکیول ریلوی کے ٹریک سے تمام تجاوزات ہٹادی گئی ہیں۔ اس دوران چیف سیکریٹری سندھ نے سیکریٹری ٹرانسپورٹ کو ہدایت کرتے ہوئے کیا کے سرکیولر ریلوے کو آپریشنل بنانے کے متعلق محکمہ رپورٹ پیش کی جائے ۔ اجلاس میں کمشنر کراچی نے مزید کہا کے شہر سے تجاوزات کو ہٹایا گیا کے مگر ملیر ندی کے بیلٹ پر ہیومن سیٹلمنٹ ہے جس کے متعلق کورٹ کو آگاہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے بتایا کہ ٹریفک پولیس کی چوکیوں کو بھی فوٹ پاتھ سے ہٹا دیا گیا ہے ۔چیف سیکریٹری سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی اور ڈی آئی جی ٹریفک کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ٹریفک سائن بورڈ پر کسی نجی کمپنی کا نام نہیں ہونا چاہئے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں