میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اثاثہ جات کیس،رانا ثنا اللہ کی نیب لاہور میں پیش ہونے سے معذرت

اثاثہ جات کیس،رانا ثنا اللہ کی نیب لاہور میں پیش ہونے سے معذرت

ویب ڈیسک
منگل, ۴ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں رانا ثنا اللہ نے قومی اسمبلی سیشن کے باعث نیب میں پیش ہونے سے معذرت کر لی۔ سابق صوبائی وزیر قانون کو 17 فروری کے بعد دوبارہ طلب کرنے کا امکان ہے ۔راناثنا اللہ کے وکیل نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے ۔ وکیل محسن رضا نے کہا کہ نیب لاہور میں پیش ہو کر رانا ثنا اللہ کا بیان جمع کروا دیا ہے ، رانا ثنا اللہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں مصروف ہیں۔انویسٹی گیشن ٹیم نے اجلاس کے بعد پیش ہونے کا کہا ہے ۔ نیب نے رانا ثنا اللہ کو ان کی فیصل آباد میں جائیداد، فارم ہائوسز اور پنجاب بنک میں شیئرز کی تفصیلات بھی فراہم کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ ان کے اہل خانہ کے نام جو پراپرٹی ہے اس کی تفصیلات بھی ساتھ لانے کا کہا گیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں