عمران فاروق قتل کیس ، اہلیہ نے بیان ریکارڈ کرادیا
ویب ڈیسک
منگل, ۴ فروری ۲۰۲۰
شیئر کریں
ایم کیو ایم کے مقتول رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ شمائلہ فاروق نے کیس میں پہلی مرتبہ باضابطہ طور پر بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ میرے شوہر کو سکیورٹی پر خدشات تھے ، جس کا ذکر انہوں نے پولیس سے بھی کیا تھا۔ پیر کو ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی لندن میں سماعت ہوئی جس میں مقتول رہنما کی اہلیہ نے پہلی مرتبہ باضابطہ طور پر اپنا بیان ریکارڈ کرایا، اس موقع پر پاکستان ہائی کمیشن کے حکام بھی مجسٹریٹس کورٹ میں موجود تھے ۔شمائلہ فاروق نے عدالت میں اپنے بیان میں بتایا کہ محسن علی سید اور کاشف خان کامران کو عمران فاروق سے ملتے ہوئے دیکھا، دونوں نے اپنا تعارف اے پی ایم ایس او کے رکن کی حیثیت سے کرایا تھا۔شمائلہ فاروق نے کہا کہ میرے شوہر مقتول عمران فاروق کو شبہ تک نہیں تھا کہ یہ دونوں افراد انہیں قتل کرسکتے ہیں۔