بلاول صاحب ’’لائونگ گواچا‘‘اور لانگ مارچ میں بہت بڑا فرق ہے، شیخ رشید کا بلاول بھٹو کو طنزیہ جواب
شیئر کریں
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شیخ رشید کے بارے میں دیئے گئے بیان پر معذرت کر لی ہے۔
برطانیہ میں مقیم خاتون صحافی شمع جونیجو نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اکائونٹ پر بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو ایسی زبان استعمال کرنا آپ کو زیب نہیں دیتا۔
آپ آکسفورڈ کے گریجویٹ ہو اور آپ کے دادا اور والدین ملک کے وزیر اعظم اور صدر رہے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے شمع جونیجو کے ٹوئٹ پر اپنی غلطی کا اعتراف کیا۔مذکورہ ٹوئٹ پر دیگر لوگوں نے تبصرہ کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کی معذرت کو سراہا تاہم کچھ لوگوں نے تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز کراچی پریس کلب میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب جب بھی شیخ رشید کا ذکر ہو گا تو ہم کہیں کہ شیخ رشید پنڈی کا شیطان ہے اور آپ مجھے سے راولپنڈی کی گٹر لائن کے بارے میں پوچھیں لیکن اس انسان کے بارے میں نہیں پوچھیں۔
بلاول بھٹو کی معذرت کے باوجود اتوارکو وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بلاول بھٹو زرداری کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں بلو رانی کی فنی خرابی سے باخبر ہوں اور ان کی باتوں کا جواب پانچ تاریخ کو شکر گڑھ میں دوں گا۔ وہ اپنے والد کے اشارے پر چل نکلے ہیں۔بعد ازاں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے ایک پیغام میں شیخ رشید نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بلاول صاحب ’’لائونگ گواچا‘‘اور لانگ مارچ میں بہت بڑا فرق ہے