میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ثنامیر100ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والی پہلی ایشیائی خاتون بن گئیں

ثنامیر100ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والی پہلی ایشیائی خاتون بن گئیں

ویب ڈیسک
پیر, ۴ فروری ۲۰۱۹

شیئر کریں

پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان اور کھلاڑی ثنامیر 100ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والی پہلی ایشیائی خاتون بن گئی ہیں۔

پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کے دروازے کھل چکے ہیں اور ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم اس وقت دورہ پاکستان پر ہے اور انہوں نے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں پاکستان کو 2-0 سے شکست دے کر جیت لی ہے ۔سیریز میں شکست کے باوجود بھی پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان اور کھلاڑی ثنامیر نے انتہائی اہم ترین اعزاز حاصل کرلیا۔

ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان تیسرا ٹی ٹوینٹی اتوارکوکھیلا گیا، ثنامیرمیدان میں قدم ر کھتے ہی ایشیا کی 100 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والی پہلی خاتون کھلاڑی بن گئیں ۔33 سالہ ثنا میر 2005 ء سے قومی ٹیم میں کھیل رہی ہیں اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی آئی ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں