میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیلز ٹیکس فراڈ ، 60 کروڑ کی ٹیکس چوری میں ملوث فونیکس بیٹری کا ملک گرفتار

سیلز ٹیکس فراڈ ، 60 کروڑ کی ٹیکس چوری میں ملوث فونیکس بیٹری کا ملک گرفتار

ویب ڈیسک
جمعرات, ۴ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ / علی نواز ) 60 کروڑ روپے سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث فونیکس بیٹری کے مالک سلمان کو گرفتار کرلیا ہے ، جو سینچری انجینئرنگ انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ کے مالک ہیں ، ذرائع کے مطابق ملزم کو اسپیشل کسٹم کی عدالت میں پیش کرکے7 دن کا ریمانڈ حاصل کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو اختر حسین نے سیلز ٹیکس فراڈ سیکشن (37) 2 کے تحت مبینہ طور پر ملوث ہونے پر گرفتار کیا ہے ، ان لینڈ ریونیو افسران کے مطابق600 ملین روپے سے زائد ٹیکس فراڈ سے متعلق ملزم سے تفتیش جا رہی ہے، نجی کمپنی جعلی اور فلائنگ انوائسز استعمال کر کے ٹیکس چوری کرتی رہی ہے ، یہ کارروائی چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو ریجنل ٹیکس آفس حیدرآباد محمد فاروق اعظم میمن کی ہدایت پر کی گئی، ملزم سلمان کو کراچی سے گرفتار کرکے سائٹ تھانے حیدرآباد منتقل کیا گیا ، جہاں سے ملزم کو اسپیشل جج کسٹمز ٹیکسیشن اینڈ اینٹی سمگلنگ کراچی کی عدالت میں پیش کیا گیا ، حکام کے مطابق ملزم کو7 دن کے ریمانڈ پر لیا گیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں