میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خیبرپختونخوا سے پورے خاندان انتخابی میدان میں کود پڑے، فضل الرحمن پیش پیش

خیبرپختونخوا سے پورے خاندان انتخابی میدان میں کود پڑے، فضل الرحمن پیش پیش

ویب ڈیسک
جمعرات, ۴ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

انتخابات 2024 میں با اثر سیاسی شخصیات اپنے سمیت خاندان کے افراد کو بھی اقتدار کے ایوانوں تک پہنچانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔ جمعیت علمائ￿ اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن قومی اسمبلی کی نشست کے لئے میدان میں ہیں جبکہ بیٹے مفتی اسد محمود، مولانا اسجد محمود اور بھائی لطف الرحمٰن بھی امیدوار ہیں۔پشاور کا ارباب خاندان بھی اسی دوڑ میں شامل ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ ارباب جہانگیر خلیل مرحوم کے بیٹے اور پیپلزپارٹی کے رہنما ارباب عالمگیر قومی اور انکے بیٹے ارباب زرک صوبائی اسمبلی کے امیدوار ہیں۔ جبکہ انکی بیوی عاصمہ ارباب قومی اسمبلی کی مخصوص نشست کی ترجیحی فہرست میں پہلی نمبر پر ہیں۔پرویز خٹک قومی اور دو صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر امیدوار ہیں۔ انکے دو صاحبزادے ابراہیم خٹک اور اسماعیل خٹک صوبائی اسمبلی اور داماد قومی اسمبلی کی نشست پر قسمت آزمائی کرینگے۔ سابق وزیر اعلیٰ اور جے یو آئی کے رہنما اکرم درانی قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار ہیں، جبکہ ساتھ ساتھ انکے بیٹے زیاد اکرم اور ذوہیب اکرم سمیت کزن اعظم درانی بھی انتخابی میدان میں موجود ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں