ایران: قاسم سلیمانی کی برسی پر2 دھماکے ،180افراد جاں بحق
شیئر کریں
جنرل قاسم سلیمانی کی برسی کی تقریب کے دوران 2 بم دھماکوں میں 180 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکے ایک تقریب کے دوران ہوئے جو سنہ 2020 میں بغداد میں امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے جنرل قاسم سلیمانی کی یاد میں منعقد کی گئی تھی۔ایران کے جنوبی شہر کرمان کی ایک مسجد میں پاسداران انقلاب کے بیرون ملک آپریشنز کے سربراہ کی قبر کے قریب پیش آنے والے اس واقعے میں 180 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے، زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق قاسم سلیمانی کے مقبرے کی جانب جانے والی سڑک پر رکھے گئے گیس سلنڈرز میں دھماکے ہوئے، دھماکوں کے بعد شہر بھرمیں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔گورنر کرمان کے مطابق قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر قبرستان میں ہزاروں لوگ موجود تھے، دھماکے دہشتگردی کے واقعات ہیں، سیکیورٹی حکام صورتحال کا جائزہ لے کر تحقیقات کر رہے ہیں۔