وزیراعلی پنجاب اعتمادکے ووٹ کامعاملہ، پی ٹی آئی کو 3 ارکان کی مخالفت کا خدشہ
ویب ڈیسک
بدھ, ۴ جنوری ۲۰۲۳
شیئر کریں
پی ٹی آئی کووزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے اعتماد کے ووٹ کیلئے 3 ارکان کی مخالفت کا خدشہ ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق فی الحال 3 ارکان اعتماد کے ووٹ میں نہیں آئیں گے، ان 3 ارکان کے پارٹی پالیسی کے خلاف جانے کا امکان ہے۔پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ اس وقت پی ٹی آئی اور ق لیگ کو 187 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ذرائع کے مطابق دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان نے وزیرِ اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے اعتماد کے ووٹ کے سلسلے میں پارٹی رہنمائوں کو ٹاسک سونپ دئیے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ اعتماد کے ووٹ کے بعد پارٹی کے فیصلے کے مطابق آئندہ اقدامات کیے جائیں گے۔