میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فوج کے زیر اثر عدالتوں کے  فیصلے دینے کا تاثر انتہائی تباہ کن ہے، فواد چودھری

فوج کے زیر اثر عدالتوں کے فیصلے دینے کا تاثر انتہائی تباہ کن ہے، فواد چودھری

جرات ڈیسک
بدھ, ۴ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیربرائے اطلاعات ونشریات فوا د چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان میں نظام انصاف کا بحران پیدا ہو چکا ہے، یہ تاثر کہ عدالتیں فوج کے زیر اثر فیصلے دیتی ہیں اور آرمی چیف فون پر چیف جسٹس کو بتاتے ہیں کہ کیا فیصلہ کرنا ہے انتہائی تباہ کن اثرات کا حامل ہے، اس سلسلے میں سپریم کورٹ کا کوئی موقف سامنے نہ آنا معاملات کی سنگینی کا اظہار ہے۔ ان خیالات کااظہار فواد چودھری نے بدھ کے روز ٹوئٹرپر جاری اپنے بیان میں کیا۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ میری رائے میں چیف جسٹس صاحبان فوری اجلاس بلائیں اور اس صورتحال پر غور کریں، اعظم سواتی کیس میں جج کا فیصلے سے پہلے تبدیل کر دیا جانا، ایک Tweet پر درجنوں پرچے ہونا Business as usual نہیں ہے جمہوریت کی بنیاد آئین ہے اور اس طرح آئین کا بے وقعت ہونا بہت بڑا بحران ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں