میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ی کرون کے کیسز میں اضافہ ،ہم کوئی سختی یا پابندی لگانا نہیں چاہتے،مرتضیٰ وہاب

ی کرون کے کیسز میں اضافہ ،ہم کوئی سختی یا پابندی لگانا نہیں چاہتے،مرتضیٰ وہاب

ویب ڈیسک
منگل, ۴ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

اوم
ترجمان سندھ حکومت اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ سندھ میں اومی کرون کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، ہم کوئی سختی یا پابندی لگانا نہیں چاہتے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کورونا صورتحال پر اہم اجلاس بلایا تھا، جس میں ڈاکٹرز کی رائے اور محکمہ صحت سے بریفنگ لی گئی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کراچی میں کورونا کی شرح 6 فیصد رہی، صورتحال میں اومی کرون کی وجہ سے تیزی آئی ہے اور کیسز میں اضافہ ہوا، اب تک 29 ملین لوگ ویکسینیشن کراچکے ہیں۔انہوںنے کہا کہ شہریوں سے درخواست ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، عوام ماسک لازمی پہنیں، ڈاکٹرز کے مطابق ماسک وائرس سے بچاو کا اہم ذریعہ ہے۔مرتضی وہاب نے کہا کہ صورتحال ابھی کنٹرول میں ہے، عوام حکومت سے تعاون کریں، سماجی تقریب اور سفر میں احتیاطی تدابیر کا خیال رکھیں۔ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ حکومتوں کا کام اپنے اسپتالوں کو احسن انداز سے چلانا ہے، صحت کارڈ اس بات کا ثبوت ہے کہ تحریک انصاف پبلک سیکٹر اسپتالوں کو نہیں چلا پا رہی، اب سرکار کچھ نہیں کرسکتی عوام نجی اسپتالوں کا رخ کرے۔ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ پی ٹی آئی آٹھ سال سے کے پی میں اقتدار میں ہے، صحت کارڈ پی ٹی آئی کا ایک اسکینڈل ہے، یہ اپنے یار دوست اور اے ٹی ایمز کے اسپتالوں کو نواز رہے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ صحت کارڈ کے پیسے سرکاری اسپتالوں میں لگائیں تو کوئی نجی اسپتال نہ جائے، ان کا مقصد عوام کی خدمت نہیں بلکہ اپنے اے ٹی ایمز کو نوازنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اسپتالوں میں پورے پاکستان سے مریض آتے ہیں، اگر دیگر صوبوں کے اسپتال صحیح چل رہے ہوتے تو لوگ یہاں کا رخ نہیں کرتے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں