قوم کی بقا کیلئے کسی بھی حدتک جاسکتاہوں،آفاق احمد
شیئر کریں
مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے چیئر مین آفاق احمد نے اپنی رہائشگاہ پر تنظیمی عہدیداران کے اجلاس میں 26دسمبر کے جلسے کے ثمرات اور 21جنوری کے حیدر آباد جلسے کے تیاریوں کے حوالے سے جاری کاموں کا تفصیلی جائزہ لیتے ہو ئے کہا کہ 21جنوری کا جلسہ جنوبی سندھ صوبے کی جدوجہد کا تسلسل ہوگا جسکا دائر ہ کار سندھ کے دیگر شہروں تک بڑھایا جائیگا۔ آفاق احمد نے کہا کہ حیدر آباد کا جلسہ وفاقی و صوبائی حکومت کی معتصبانہ پالیسیوں کے خلاف احتجاج ہو گا جس میں مہاجر قوم سے تعلق رکھنے والے ہر فرد کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس احتجاج میں شرکت کرکے نہ صرف جنوبی سندھ صوبے کی تائید کرئے بلکہ اس جدوجہد کا باقاعدہ حصہ بن کر آنے والی نسلوں کے محفوظ اور روشن مستقبل میں اپنا حصہ ملائیں۔ آفا ق احمد نے کہا کہ کارکنان و زمہ داران 21جنوری کے جلسے کی تیاریاں تیز کریں انہوں نے مزید کہا کہ مہاجر پر چم کی سربلندی اور قوم کی بقا کیلئے ہر فورم اور ہر دروازے پر جانے کو تیار ہوں کیوں کہ قوم کہ اتحاد میں ہی قوم کی بقا ہے جس کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتا ہوں۔