کراچی طیارہ حادثہ، تحقیقاتی بورڈ کے سربراہ کو عہدے سے ہٹادیا گیا
ویب ڈیسک
پیر, ۴ جنوری ۲۰۲۱
شیئر کریں
پی آئی اے کراچی ایئربس طیارہ حادثے کی تحقیقات کرنے والے ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بورڈ کے سربراہ ایئرکموڈور عثمان غنی کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔ایئرکموڈور عثمان غنی مدت پوری ہونے پر 31 دسمبر کو ایئر فورس سے ریٹائر ہوگئے تھے ۔طیارہ حادثہ کی جاری تحقیقات مکمل ہونے سے پہلے عہدے سے ہٹائے جانے پر ماہرین کی جانب سے شکوک و شبہات کا اظہار کیا گیا ہے ۔