میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گیس کے اضافی بلو ں کے معاملہ پر رپورٹ وزیر اعظم عمران خان کو پیش

گیس کے اضافی بلو ں کے معاملہ پر رپورٹ وزیر اعظم عمران خان کو پیش

ویب ڈیسک
هفته, ۴ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

گیس کے اضافی بلو ں کے معاملہ پر رپورٹ وزیر اعظم عمران خان کو پیش کر دی گئی۔ کم گیس پریشر والے علاقوں میں صارفین پر اضافی بلوں کی وجوہات اس رپورٹ کا حصہ ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اضافی بلوں کی مد میں صارفین کو 513ملین روپے کی رقم واپس کی جائے گی۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر گیس پریشر اور بلوں کے درمیان فرق کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے صارفین کو گیس کے اضافی بل بھجوانے کے معاملہ کا نوٹس لیا تھا ۔ اضافی بلوں کے معاملہ پر ایس این جی پی ایل حکام کی جانب سے وزیر اعظم کو رپورٹ بھجوائی گئی ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ صارفین کو 463 ملین روپے رواں سال واپس کرے گی، جبکہ گذشتہ سال فروری اور مارچ کے مہینوں میں صارفین کو 50ملین روپے واپس کئے گئے تھے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں