آرمی ایکٹ ،چھڑی چلانے والوں نے چھڑی چلائی ، غلام سرور خان
ویب ڈیسک
هفته, ۴ جنوری ۲۰۲۰
شیئر کریں
وفاقی وزیر برائے ایوی ایشن غلام سرور خان نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم کے بل پر بحث کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ قومی ایشو ہے۔ایک انٹر ویومیں (ن )لیگ کے متعلق انہوں نے کہا کہ ان کے رہنماؤں کو بڑی بات نہیں کہنی چاہئے تھی اور بل کی منظوری میں ساتھ دینے پر کوئی شرائط عائد نہیں کرنی چاہیے تھیں۔غلام سرور خان نے کہا کہ چھڑی چلانے والوں نے چھڑی چلائی ہے اور ن لیگ نے وہی کیا جو انہیں کرنا چاہیے تھا۔انہوںنے کہاکہ بلاول کا بل کی منظوری کے لیے قانونی راستہ اختیار کرنے والا بھی سیاسی بیان ہے ورنہ وہ بھی اس کے حق میں ووٹ دیں گے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ بل متفقہ طور پر پاس ہو گاوفاقی وزیر نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے کھانے کے دانت اور ہیں اور دکھانے کے اور، یہ کہتے اور ہیں اور کرتے کچھ اور ہیں۔