ٹرمپ کی پاکستان کیلئے فوجی تربیتی پروگرام کی بحالی کی توثیق
ویب ڈیسک
هفته, ۴ جنوری ۲۰۲۰
شیئر کریں
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے لیے فوجی تربیت کے پروگرام کی بحالی کی توثیق کر دی ۔امریکا کی معاون نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق اس پروگرام کی بحالی کا فیصلہ امریکا کی قومی سلامتی کے پیش نظر کیا گیا ۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس پروگرام سے دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعاون مزید مضبوط ہوگا۔ایلس ویلز نے یہ بھی بتایا کہ صدر ٹرمپ نے پاکستان کے لیے انٹرنیشنل ملٹری ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ پروگرام بحال کرنے کی منظوری دے دی ہے تاہم سلامتی سے متعلق دیگر معاون پروگراموں پر پابندی اب بھی برقرار ہے ۔