میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فیصل رضا عابدی کیس ،انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تمام گواہ طلب کرلیے

فیصل رضا عابدی کیس ،انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تمام گواہ طلب کرلیے

ویب ڈیسک
جمعه, ۴ جنوری ۲۰۱۹

شیئر کریں

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چیف جسٹس پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز انٹرویو کے معاملہ کی سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کیخلاف کیس کی سماعت کے دوران دونوں مقدمات نمٹانے کے لیے تمام گواہ طلب کرلیے ۔ جمعرات کو انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے سماعت کی ۔ سماعت کے دور ان عدالت نے آئندہ سماعت پر دونوں مقدمات کے تمام گواہان کو پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے مجموعی طور پر نو گواہان کی طلبی کے سمن جاری کر دیے ۔ بعد ازاں کیس کی سماعت اٹھارہ جنوری تک ملتوی کر دی گئی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں