میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خدمت خلق فاونڈیشن کی ساڑھے3ارب روپے کی جائیدادیں ضبط

خدمت خلق فاونڈیشن کی ساڑھے3ارب روپے کی جائیدادیں ضبط

ویب ڈیسک
جمعه, ۴ جنوری ۲۰۱۹

شیئر کریں

خدمت خلق فاونڈیشن کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، ایف آئی اے نے کے کے ایف کی ساڑھے3ارب روپے مالیت کی جائیدادیں ضبط کرلیں۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق خدمت خلق فاونڈیشن کی کراچی کے مختلف علاقوں میں واقع 29جائیدادیں ضبط کی گئی ہیں جو بھتے کی رقوم سے بنائی گئیں۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ جائیدادوں سے حاصل ہونے والی رقوم کے دو بڑے استعمال تھے، یہ رقوم 6کے قریب سہولت کاروں کے ذریعے لندن بھجوائی جاتی تھیں،رقوم برطانیا بھیجنے والے سہولت کاروں میں بابرغوری، سہیل منصور،سینیٹراحمد علی وغیرہ شامل ہیں۔ایف آئی اے نے مزید کہا کہ جائیدادوں کے کرائے سے ایم کیوایم کے شہدااور اسیران کے خاندانوں کو رقوم بھی دی جاتی ہیں۔ کرائے کی مد میں حاصل رقوم ایم کیوایم کے شہدا اوراسیران کے خاندانوں کو فی الحال نہیں روکیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں