میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران شاہ رخ خان بننے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، مریم اورنگزیب

عمران شاہ رخ خان بننے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، مریم اورنگزیب

منتظم
جمعرات, ۴ جنوری ۲۰۱۸

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان شاہ رخ خان بننے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ٗ محمد نوازشریف کی جلاوطنی کی باتیں وہ کر رہے ہیں جو 2018 کے انتخابات سے خوفزدہ ہیں ٗاین آر او کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے اور نہ کوئی این آر او لیں گے ٗجب منتخب وزیراعظم کو گاڈ فادر اور منتخب حکومت کو سسلین مافیا کہا جائے گا تو تنقید تو ہوگی ٗپاکستان کی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قربانیوں کو تسلیم کیا جانا چاہیے ۔گزشتہ روز اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان کی پی ٹی وی حملہ سمیت چاروں مقدمات میں ضمانت منظور کی تھی جس پر چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنی ٹوئٹ میں شاہ رخ خان کی فلم ’مائی نیم از خان‘ کا ڈائیلاگ دْہرا کہ ’مائی نیم از خان اینڈ آئی ایم ناٹ ٹیرراسٹ۔بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان ناکام سیاستدان ہیں ٗوہ اب شاہ رخ خان بننے کی ناکام کوشش کررہے ہیں جبکہ وہ اپنی ٹوئٹ میں جعلی خان لکھنا بھول گئے۔وزیر مملکت نے کہا کہ نوازشریف عدالت میں پیش ہو رہے ہیں ٗ پاکستان کی عوام نے عمران صاحب کو وزیراعظم نہیں بنانا۔ایک نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ نائن الیون کے بعد جس ملک نے بھی دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی مدد مانگی ہے ٗ پاکستان نے بین الاقوامی دنیا کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2013 میں دہشتگردی کے واقعات لگ بھگ 2600 تھے، ان کی تعداد میں آج واضح کمی آئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں