میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جنگ یا ٹکراؤ کبھی کسی مسئلے کا حل نہیں ہوسکتے، آفاق احمد

جنگ یا ٹکراؤ کبھی کسی مسئلے کا حل نہیں ہوسکتے، آفاق احمد

منتظم
جمعرات, ۴ جنوری ۲۰۱۸

شیئر کریں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ ( پاکستان ) کے چیئر مین آفاق احمد نے کہا کہ جنگ یا ٹکراؤ کبھی مسئلے کا حل نہیں ہوسکتے، دوستی حالات اور واقعات کے ساتھ تبدیل ہوتی ہے رہتی ہے وقت کے ساتھ ساتھ خارجی امور ہو یا تجارتی امور ہم ملک کی بہتری کیلئے نئے دوست اور نئے ہمدرد بناسکتے ہیں، انہو نے کہا کہ ملک کے لیے ہر فیصلہ قوم کو کرنا چاہیے دنیا کے لیے ہم پاکستان کو پرامن بنائںگے۔آفاق احمد نے کہا کہ آج ملک کی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے قوم متحد ہے اور ملک کے لیے قوم ہر ایشوپر سیاسی اور فوجی کردار پراعتماد رکھتی ہے ،تواب ان لوگوں کو بھی سوچنا ہوگا،کہ طاقت کا یکطرفہ توازن ملک کے لیے ایک سنگین مسلہ ہے، تنہا قیادت کا دور اب ختم ہوچکا آئینی کردار ملک کی مضبوطی کے لیے لازم وملزوم ہے، تنہا فیصلہ کرکے ہم وقتی طاقت تو حاصل کر لیتے ہیں، لیکن اس قوت کو آئینی کردار سے جڑے رکھنا ملک اور قوم کے لیے بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ کہ ہمارے ملک طاقت کے اختیار پے خاصی ضد بحث اور اختلاف رائے سامنے آچکا ہے،اب یہ وقت مناسب نہیں اختلا فات ہو یا نہ ہوں، یہ ہمارا ملکی مسئلہ ہے ،اور ہمیں گھر کے مسائل کو ہمیشہ گھر کے اندر حل کرنا چاہیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں