مضبوط معیشت ہی سے ٹیکس آمدن میں اضافہ ہوگا،وزیراعظم
شیئر کریں
معاشی ترقی کیلئے عملی اقدامات اُٹھا رہے ہیںکاروباری شخصیات اور سرمایہ کار قابل احترام ہیں
مختلف ورکنگ گروپس کی تجاویز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا،شہباز شریف کا اجلاس سے خطاب
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ برآمدات میں اضافے پر مبنی ملکی معاشی ترقی کیلئے عملی اقدامات اُٹھا رہے ہیں، کاروباری شخصیات اور سرمایہ کار قابل احترام ہیں، مختلف ورکنگ گروپس کی تجاویز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت معاشی اور ٹیکس شعبے میں اصلاحات کیلئے نجی شعبے کے ماہرین پر مبنی ورکنگ گروپس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکومت ٹیکس دینے والے کاروباری حضرات اور کمپنیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کاروبار اور مضبوط معیشت ہی سے ٹیکس آمدن میں اضافہ ہوگا،طویل مدتی اقدامات کے ذریعے ملک میں کاروبار کو بہتر اور مسابقتی بنانا چاہتے ہیں۔ شہبا زشریف نے کہا کہ حکومت روز اول سے برآمدات میں اضافے پر مبنی معاشی ترقی کیلئے عملی اقدامات اُٹھارہی ہے،نجی شعبے کے ماہرین کی جانب سے جامع تجاویز پیش کی گئیں، جن پر مشکور ہوں۔ وزیراعظیم نے کہا کہ ان تجاویز پر غور و خوض کے بعد انہیں قابل عمل بنانے کیلئے وزیر خزانہ کی صدارت میں کمیٹی قائم کر رہا ہوں،کمیٹی عملی اقدامات پر مبنی لائحہ عمل پیش کرے گی۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت نجی شعبے کے ماہرین و کاروباری شخصیات پر مبنی ٹیکس شعبے کی اصلاحات کیلئے قائم ورکنگ گروپ کا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں شریک کاروباری شخصیات و سرمایہ کاروں نے گزشتہ اجلاس میں ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ سرچارج ختم کرنے کے احکامات پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، علی پرویز ملک، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی، اجلاس میں ورکنگ گروپ کے چیٔرمین شہزاد سلیم سمیت دیگر ممبران نے بھی شریک ہوئے۔ اجلاس کو کارپوریٹ شعبے سمیت مختلف شعبوں میں ٹیکسز کی شرح اور تقابلی جائزہ پیش کیا گیا، اجلاس کو پاکستان میں نجی شعبے کی ترقی، برآمدات اور سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے ضروری ٹیکس اصلاحات پر تجاویز پیش کی گئیں۔ اجلاس کو خطے میں پاکستانی کاروباری شعبے کی مسابقت بڑھانے کے حوالے سے بھی تجاویز پیش کی گئیں۔


