میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف2 روزہ دورہ پر سعودی عرب پہنچ گئے

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف2 روزہ دورہ پر سعودی عرب پہنچ گئے

Author One
منگل, ۳ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

ریاض:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنے 2 روزہ دورہ پر سعودی عرب کے شہر ریاض پہنچ گئے۔

ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبد العزیز نے وزیر اعظم شہباز شریف کا کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔اس موقع پر پاکستان کے سعودیہ میں سفیر احمد فاروق، پاکستانی و سعودی اعلی حکام بھی موجود تھے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِاعظم کے ہمراہ تھے۔

وزیرِ اعظم سعودی عرب، فرانس، قزاقستان اور عالمی بینک کے اشتراک سے منعقدہ ون واٹر سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے، اس موقع پر شہباز شریف شرکا سے خطاب بھی کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں