میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غیرملکی فنڈزکے زیر اہتمام، اسکول ایجوکیشن منصوبوں کی کڑی نگرانی، کمیٹی قائم

غیرملکی فنڈزکے زیر اہتمام، اسکول ایجوکیشن منصوبوں کی کڑی نگرانی، کمیٹی قائم

ویب ڈیسک
منگل, ۳ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

محکمۂ اسکول ایجوکیشن کے غیر ملکی فنڈز سے جاری منصوبوں کی نگرانی کے لیے چیف سیکریٹری کی سربراہی میں 6 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی۔اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکریٹری اسکول ایجوکیشن، وزیراعلیٰ انسپکشن کمیٹی اور متعلقہ ضلع کا ڈی سی شامل ہے ۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ یہ کمیٹی غیر ملکی امداد سے جاری منصوبوں کا جائزہ لے گی۔محکمہ تعلیم سندھ، 2018میں بھرتی 3ہزار 9سو اساتذہ کو مستقل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی اسٹیئرنگ کمیٹیوں کو منصوبوں کی تکمیل کی حکمت عملی بنانے کی ہدایات دے گی، کمیٹی پروجیکٹ اسٹیئرنگ کمیٹیوں کی فنڈز استعمال کرنے کی رپورٹ پر نظرِ ثانی کرے گی۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اسٹیئرنگ کمیٹیاں فنڈز دینے والے اداروں کی گائیڈ لائن پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گی، اسٹیئرنگ کمیٹیاں مقررہ مدت تک منصوبے کی تکمیل کے لیے حکمتِ عملی بھی بنائیں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی منصوبوں پر جاری کام کے سلسلے میں اسٹیئرنگ کمیٹی کی کارکردگی کا جائزہ بھی لے گی۔یاد رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے بڑے منصوبوں کے لیے ڈیپوٹیشن پر کام کرنے والے افسران کو ہٹانے کا حکم دیا تھا جس کے بعد ہٹائے جانے والے افسران میں عاشق حسین کھوسو، رضوان سومرو اور گلزار ابڑو شامل ہیں۔ عدالت نے غیر ملکی فنڈز سے جاری منصوبوں کی نگرانی کے لیے کمیٹی بنانے کا حکم دیا تھا۔حکومتِ سندھ نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں