میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی سے جدہ منشیات اسمگلنگ کرنے کی بڑی کوشش ناکام

کراچی سے جدہ منشیات اسمگلنگ کرنے کی بڑی کوشش ناکام

ویب ڈیسک
اتوار, ۳ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

ائرپورٹ سیکورٹی فورس نے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر کارروائی کرکے کراچی سے جدہ منشیات اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ترجمان اے ایس ایف کے مطابق عملے نے جدہ جانے والے مسافر سے 1.901 کلوگرام ہیروئن برآمد کرلی۔ مسافر ابرار راہول نے ہیروئن اپنے بیگ کے اندر صابن کی ٹکیوں میں نہایت مہارت سے چھپا رکھی تھی۔تلاشی کے دوران ائرپورٹ سیکورٹی فورس اے کے عملے نے منشیات کی موجودگی کا پتا لگا لیا اور برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔علاوہ ازیں اے این ایف کی منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ بھی ملک بھر میں جاری ہے، اس دوران 14 کارروائیوں میں 241 کلو سے زائد منشیات برآمد کرکے 5 خواتین سمیت 14 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ لاہور پر خاتون کے بیگ سے ایک کلو 942 گرام آئس برآمد کی گئی ہے۔ کراچی کی رہائشی ملزمہ پرواز نمبر GF-0767 کے ذریعے بحرین کے لیے روانہ ہو رہی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں