میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کورنگی زمان ٹاؤن پولیس نے وردی میں ملبوس جعلی رینجرز اہلکار پکڑ لیا

کورنگی زمان ٹاؤن پولیس نے وردی میں ملبوس جعلی رینجرز اہلکار پکڑ لیا

ویب ڈیسک
اتوار, ۳ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

ضلع کورنگی تھانہ زمان ٹاؤن پولیس نے رینجرز کی وردی پہنے جعلی اہلکار ملزم شکیل احمد ولد الہی بخش کو گرفتار کر لیا پولیس نے بتایا ہے کہ جعلی اہلکار پرائیویٹ اسلحے کے ساتھ سڑک کے کنارے پیدل گھوم رہا تھا پیٹرولنگ پولیس کو شک ہوا کہ رینجرز اہلکار تنہا کیوں ہے مشکوک جانتے ہوئے اہلکار سے شناخت دریافت کی تو ملزم گھبرا گیا تاہم پولیس اہلکاروں کو چکمہ دے کر فرار ہونے لگا تو جوانوں نے فوراً دبوچ کر قبضے سے رائفل حوالہ پولیس لے کر تھانے منتقل کر دیا ملزم رینجرز کی وردی کا استعمال کرکے خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کیا کرتا تھا ملزم سے اسلحے میں ایک ایم 4 رائفل بمعہ ایمونیشن برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا تفتیش کے لیے ملزم کو تفتیشی حکام کے سپرد ،تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں