میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آئندہ بھی وہی فیصلہ ہوگا جو عمران خان کریں گے، بیرسٹر گوہر

آئندہ بھی وہی فیصلہ ہوگا جو عمران خان کریں گے، بیرسٹر گوہر

ویب ڈیسک
اتوار, ۳ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

تحریک انصاف کے نومنتخب چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کل بھی وہی فیصلہ ہوگا جو سابق پی ٹی آئی چیئرمین کا ہوگا، عمران خان کے جانشین کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھاتا رہوں گا۔ بلامقابلہ چیئرمین پی ٹی آئی منتخب ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اہم منصب ملنے پر سابق چئیرمین پی ٹی آئی کا شکریہ ادا کرتا ہوں، کل بھی وہی فیصلہ ہوگا جو سابق پی ٹی آئی چیئرمین کا ہوگا تاہم آج بھی ہماری لیڈر شپ انڈر گراؤنڈ ہے، میں عمران خان کے جانشین کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھاتا رہوں گا، عمران خان چیئرمین تھے عمران خان چیئرمین ہیں اور انشائ￿ اللہ عمران خان تاحیات چیئرمین رہیں گے۔انہوں ںے کہا کہ تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان نے موروثی سیاست ختم کردی، ان کا دیا گیا یہ منصب میرے پاس امانت ہے، ہمیں ملک کو آگے لے کر جانا ہے، فارن فنڈنگ صرف ہماری پارٹی کا دیکھا گیا، انتخابات کے لیے پی ٹی آئی کی تیاری مکمل ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں