میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جنرل باجوہ کوتوسیع دے کربہت بڑی غلطی کی، عمران خان

جنرل باجوہ کوتوسیع دے کربہت بڑی غلطی کی، عمران خان

ویب ڈیسک
هفته, ۳ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم والوںکو میرے بیان سے غلط فہمی پیدا ہو گئی ہے، میرے سمجھانے سے شاید ان کو غلط پیغام چلا گیا ہے ، ہم نے تو پنجاب اور خیبر پختوانخواہ کی اسمبلیوں کو تحلیل کرنا ہے اور انتخابات کی طرف جانا ہے ، میں نے صرف یہ کہا کہ دو اسمبلیوں کی تحلیل سے 66فیصد پاکستان میں انتخابات ہوںگے جس سے ملک کا نظام رک جائے گا اس لئے عام انتخابات کی تاریخ پر بات کریں، اراکین اسمبلی انتخابات کے لئے ذہنی طور پر تیار ہو جائیں اور اپنے اپنے حلقوں نکلیں، جو اعظم سواتی کے ساتھ ہوا اگرمیرے ساتھ ہوتا تو میں خود کش حملہ کرنے کے لئے تیار ہو جاتا،نھوں نے کہاکہ میں اپنے دوراقتدارمیں جنرل باجوہ کوتوسیع دے کرغلطی کی تھی ۔ اپنی رہائشگاہ سے ویڈیو لنک کے ذریعے خیبر پختوانخواہ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں انہیں ملک کے لئے پیشکش کر رہا ہوں،انتخابات تو جب بھی ہوں چاہے اگست میں ہوں یااکتوبر میں ہوں جیتنا تو تحریک انصاف نے ہے ،عوام نے ان کی سات مہینوں کی کارکردگی دیکھ لی ہے اور لوگ ان سے اتنا متنفر ہیں کہ یہ باہر نہیں نکل سکتے جہاں عوام میں جاتے ہیں چور چور کے نعرے لگتے ہیں، ان کے آنے سے کسی ایک شعبے میں فائدہ نہیں ہوا بلکہ ملک تو نیچے جارہا ہے ، ان کے نام نہاد تجربہ کار لوگ آپس میں لڑ رہے ہیں۔ان کا سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کہہ رہا ہے کہ اسحاق ڈار ملک کو ڈیفالٹ کی طرف لے کر جارہا ہے، اسحاق ڈار کہہ رہا ہے کہ اس نے کچھ کیا ہی نہیں تھااور دونوں ہی سچ بول رہے ہیں ملک جاتو ڈیفالٹ کی طرف رہا ہے ۔انہوںنے سوائے بیان بازی یا ہمارے اوپر تنقید کرنے کے کچھ کیا ہی نہیں ، ان کے پاس ملک کو بچانے کا کوئی روڈ مپ نہیں ہے ، باہر کی فنانشل مارکیٹس ان پر عدم اعتماد کر چکی ہیں، ملک کے اندر کاروباری برادری کا اس حکومت سے اعتماد اٹھ چکا ہے ، معاشی حالات تیزی نیچے جارہے ہیں، کوئی بھی شعبہ ترقی نہیں کر رہا ،کوئی بھی شعبہ جو دولت میں اضافہ کر سکتا ہے اس کا اس حکومت پر اعتماد نہیں رہ گیا ۔ 75فیصد پاکستانی کہہ رہے ہیں انتخابات کرائیں کیونکہ حکومت ناکام ہو گئی ہے۔ ہم تو اسمبلیاں تحلیل کرنے جارہے ہیں کیونکہ ہمیںملک کی فکر ہے ، ملک آپ سے سنبھالا نہیں جارہا اورڈیفالٹ کی طرف جارہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ ہم چاہتے ہیں عام انتخابات ہو جائیں ، اس کے علاوہ کسی چیز پر آپ سے بات چیت نہیں ہو سکتی ،یہ صرف اپنی چوری معاف کرانے کے لئے حکومت میں آئے ہیں، پہلے بھی پرویز مشرف سے چوری معاف کرا چکے تھے اور اب دوسرا این آر او لیا ہے ۔پرویز مشرف نے تو ان سے بہتر ملک چلایا تھا اسے عوا م نے صرف برا بھلا این آر او دینے پرکہا ۔یہ اس لئے آئے ہیں کہ ان کے 1100ارب روپے کے کرپشن کے کیسز معاف ہوں اور سب کے کیسز معاف ہوتے جارہے ہیں،اسحاق ڈار بھی بچ گیا ، یہ ملک کے وزیر اعظم کے جہاز میں بیٹھ کر فرار ہو ا تھا، اب تو قانون پاس ہو گیا اور یہ سارے پاک ہو گئے ہیں، مریم نوازبچ گئی ہے،نواز شریف کے کیسز ختم کرنے کی تیاری ہو رہی ہے،آصف زرداری کے کیسز معاف ہو رہے ہیں، ا ن کا بس یہی کارنامہ ہے کہ انہوںنے اپنے کیسز معاف کرا لئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں کہ کسی طرح عمران خان کو نا اہل کریں اور پی ٹی آئی کے لوگوں پر کیسز کریں اور ناک آئوٹ کر دیں اور تکنیکی طور پر انتخابات جیت جائیں، ملک کی ضرورت ہے کہ یہاںسیاسی استحکام آئے اس سے معاشی استحکام آئے گا ، سیاسی استحکام صرف انتخابات سے آ سکتا ہے ۔ہم پنجاب اور خیبر پختوانخواہ اسمبلیاںتحلیل کرنے جارہے ہیں اس لئے جارہے ہیں کہ ہم سمجھتے ہیں انتخابات ملک کی ضرورت ہے ، یہ پی ٹی آئی کی ضرورت نہیں ہے ، یہ جب تک بیٹھے ہوئے ہیں ملک کا گراف نیچے جارہا ہے اورانتخابات کی تاخیر کا ہمیں فائدہ ہی فائدہ ہے لیکن ملک کے حالات جس سطح پر پہنچ چکے ہیں اگر انتخابات نہ ہوئے تو ملک وہاں پہنچ جائے گا جہاں سے کنٹرول کرنا کسی کی بس کی بات نہیں ہو گی ۔ پی ڈی ایم کے لوگوں نے کیا کرنا ہے انہوںنے توملک چھوڑ کر بھاگ جانا ہے اور اس کی تیاری کر رہے ہیں،ان کی دولت باہر پڑی ہے، نواز شریف کا پاکستان میں کیا مفاد ، نواز شریف اور آصف زرداری ملک کی بہتری کے لئے فیصلے نہیں کرتے۔ ۔یہ کبھی بھی انتخابات جیت نہیں سکتے۔ الیکشن کمیشن ان سے ملا ہوا ہے اور ایسا لگتا ہے جیسے ان کی پارٹی کا ممبر ہو ، بس اس کی یہی سوچ ہے انہیںکیسے جتانا ہے ، یہ نہیںجیتیں گے بلکہ انہوںنے باہر بھاگ جانا ہے اور تیسری بار بھاگیں گے ۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کا گراف کبھی اتنا اوپر نہیں گیا جتنا آج ہے لیکن ہمیں ملک کی فکر ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں