میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کروڑوں مالیت کااسکریپ چوری، مشہور بلڈر اور ایچ ایس جے اسٹیل کا چیئرمین بیٹے سمیت گرفتار

کروڑوں مالیت کااسکریپ چوری، مشہور بلڈر اور ایچ ایس جے اسٹیل کا چیئرمین بیٹے سمیت گرفتار

ویب ڈیسک
هفته, ۳ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) کراچی کا مشہور بلڈر اور ایچ ایس جے اسٹیل کا چیئرمین بیٹے سمیت اسکریپ چوری کے الزام میں گرفتار، نوری آباد پولیس نے کروڑوں روپے مالیت کا اسکریپ چوری مقدمے میں محمد حنیف جیوانی اور احمد حنیف جیوانی کو گرفتار کرلیا، عدالت میں پیش، مقدمے میں محمد حنیف جیوانی کی بیوی بھی نامزد، ایچ ایس جے میٹل پرائیویٹ لمیٹڈ مل سے بینک کے پاس 477 ملین قرضے عوض گروی اسکریپ چوری ہوگیا، چوری شدہ 1500 ٹن اسکریپ کی مالیت ساڑھے 22 کروڑ ہے، مقدمے میں مدعی کا موقف، تفصیلات کے مطابق نوری آباد پولیس نے کراچی کے مشہور بلڈر اور ایچ ایس جے اسٹیل کے چیئرمین کو بیٹے سمیت کروڑوں روپے کی مالیت کی اسکریپ چوری کے مقدمے میں گرفتار کرلیا ہے، نیشنل کارگو کمپنی کے سپروائزر ساجد مشوری نے نوری آباد تھانے پر ایچ ایس جے اسٹیل کے چیرمین محمد حنیف جیوانی، بیٹے اور سی ای او ایچ ایس جے اسٹیل احمد حنیف جیوانی اور محمد حنیف جیوانی کی بیوی خیرالنسا پر مقدمہ درج کراتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ نیشنل کارگو پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی میں کوٹری اور جامشورو پر سپروائزر ہے اور ان کی کمپنی بینکوں کی جانب سے گروی شدہ اسٹاک (اسکریپ) کی سیکورٹی کی ڈیوٹی سرانجام دیتی ہے، ایچ ایس جے میٹل پرائیویٹ لمیٹڈ پلاٹ نمبر 715/1 تحصیل تھانہ بولا خان ضلع جامشورو کے مالکان محمد حنیف جیوانی، خیر النساء اور احمد حنیف جیوانی نے جے ایس بینک لمیٹڈ سے اسٹاک اسکریپ گروی رکھنے کے عوض 477 ملین کا قرضہ لیا تھا اور اس اسکریپ پر ان کی کمپنی کی جانب سے بابر علی نامی ملازم حفاظت کیلئے تعینات تھا، 25 نومبر کو گودام کیپر بابر علی نے کمپنی سپروائزر اکمل کو فون کرکے اطلاع دی کہ ملز مالکان گودام میں موجود اسکریپ چوری کرکے لے گئے ہیں اور اسے بھی چیک کرنے کی اجازت نہیں دی، جس پر سپروائزر اکمل اور جے ایس بینک افسر سید محمد سہیل اسکریپ چیک کرنے گئے اور دوران چیکنگ تقریباً 1500 ٹن جس کی ما لیت لگ بھگ ساڑھے 22 کروڑ تھی وہ چوری کیا گیا تھا، یہاطلاع بینک افسر حسن مرزا کو دی جس نے مشاورت کے بعد کہا کہ آپ جا کر مقدمہ درج کروائیں، نوری آباد پولیس نے مقدمے کے بعد محمد حنیف جیوانی اور بیٹے احمد حنیف جیوانی کو گرفتار کرکے سول کورٹ تھانہ بولا خان کی عدالت میں پیش کیا، عدالت نے ملزمان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر نوری آباد پولیس کے حوالے کردیا، محمد حنیف جیوانی ایچ ایس جے اسٹیل کے چیئرمین کے ساتھ کراچی میں بننے والے سب سے بلند و بالا پراجیکٹ ایچ جے ایس آئیکون کے مالک بھی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں