میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم کیو ایم  نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کے لیے عبدالوسیم کا نام دے دیا

ایم کیو ایم نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کے لیے عبدالوسیم کا نام دے دیا

جرات ڈیسک
هفته, ۳ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

ایم کیو ایم نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کے لیے عبدالوسیم کا نام دے دیا، وزیراعلیٰ  سندھ نے لیڈر شپ سے بات کرکے جواب دینے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات میں اہم کیو ایم نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کے لیے محمد وسیم کا نام دے دیا۔ ایم کیوایم نے مطالبہ کیا کہ محمد وسیم کو فوری طور پر ایڈمنسٹریٹر کراچی لگایا جائے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ  نے پارٹی لیڈر شپ سے بات کرنے کے بعد جواب دینے کی یقین دہانی کرائی ہے، اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب بھی موجود تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی لیڈر شپ کی حتمی منظوری کے بعد ہی مرتضیٰ  وہاب سے استعفیٰ لیا جائے گا۔ اس سے قبل ایم کیو ایم پاکستان نے کچھ ماہ پہلے بھی محمد وسیم کا نام ایڈمنسٹریٹر کے لیے دیا تھا۔ گزشتہ روز وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے دعویٰ  کیا تھا کہ آئندہ ایک دو دن میں ایم کیو ایم پاکستان کا ایڈمنسٹر تعینات ہو جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں