میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلزپارٹی کے رہنما وقار مہدی بلامقابلہ سینیٹر منتخب

پیپلزپارٹی کے رہنما وقار مہدی بلامقابلہ سینیٹر منتخب

جرات ڈیسک
هفته, ۳ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے وقار مہدی کے مقابلے میں اپنے امیدوار کے کاغذات واپس لے لیے۔ کراچی میں الیکشن کمیشن کے باہر سعید غنی اور دیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر شاہ نے کہا کہ وقار مہدی بلامقابلہ منتخب سینیٹر ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈیل کا تاثر دینا بالکل غلط ہے، پیپلز پارٹی کی یہ سیٹ تھی، ایم کیو ایم سے حلقہ بندیوں اور دیگر معاملات پر بات چیت جاری ہے، ایڈمنسٹریٹرشپ اور سینیٹرشپ کی بات ہو رہی ہے، جی ڈی اے نے بھی کوئی فارم جمع نہیں کرایا۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم کو سندھ میں بھی اپنے ساتھ آنے کی پیشکش کی ہے، 4 ڈویژن میں الیکشن ہوئے ہیں ہم بلدیاتی الیکشن کرانا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما مصطفی نواز کھوکھر نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں