ایس ایس پی حیدرآباد کی محکمے میں اکھاڑ پچھاڑ
شیئر کریں
(رپورٹ :علی نواز) ایس ایس پی حیدرآباد کی محکمے میں اکھاڑ پچھاڑ، تحقیقات کیلئے علیحدہ ڈھانچہ تشکیل، انویسٹی گیشن کیلئے علیحدہ انسپکٹرز مقرر، 16 تھانوں پر سپروائیزر انویسٹی گیشن افسران مقرر، اعجاز لاکھو، اظہر سمون، انعام جونیجو، اسلم پرویز ابڑو و دیگر شامل، قتل، اغوا و ڈکیتی کی تحقیقات مذکورہ افسران کے حوالے، تفصیلات کے ایس ایس پی حیدرآباد نے محکمہ پولیس حیدرآباد میں بڑے پئمانے پر اکھاڑ کرکے انویسٹی گیشن کیلئے نیا ڈہانچہ تشکیل دے دیا ہے، ایس ایس پی حیدرآباد کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق حیدرآباد کے 16 تھانوں پر قتل ،اغوا اور ڈکیتی کیلئے علیحدہ سپروائزر انویسٹی گیشن افسر تعینات کئے گئے جو کہ انسپکٹر سطح کے ہیں، جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق انسپکٹر اعجاز لاکھو کو تھانہ اے سیکشن، اظھر سمون کو تھانہ مارکیٹ، غلام مجتبٰی شیخ کو تھانہ کینٹ، انعام حسن جونیجو کو تھانہ ہٹڑی، ایسر ملک کو تھانہ قاسم آباد، غلام مصطفی عاقلانی کو تھانہ ٹنڈوجام، اسلم پرویز ابڑو کو تھانہ بھٹائی ننگر، مظفر ڈھراج کو تھانہ حالی روڈ، غلام مصطفی شاہانی کو تھانہ ہوسڑی، محمد شفیع خان کو تھانہ سٹی، مظہر علی سومرو کو تھانہ سائیٹ، غلام محی الدین کو تھانہ بی سیکشن لطیف آباد ، محمد طاہر خانزادہ کو تھانہ پنیاری، ، اسلم خانزادہ کو تھانہ ٹنڈو یوسف، غلام مصطفیٰ گاڈھی کو پولیس پوسٹ نسیم نگر جبکہ انسپکٹر حاکم جلبانی کو تھانہ حسین آباد میں سپروائئیزر انویسٹی گیشن افسر مقرر کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق کئے تھانوں پر ایس ایچ اوز رہنے والے سینئر انسپکٹرز کو جونیئر انسپکٹرز و سب انسپکٹرز کے ماتحت کردیا گیا جبکہ ذرائع کے مطابق سپروائزر انویسٹی گیشن افسر ایس ایچ اوز کے ماتحت ہونگے.