آرمی چیف کے معاملہ پر حکومت نے جو کیا اس کی مثال نہیں ملتی،شاہد خاقان عباسی
ویب ڈیسک
منگل, ۳ دسمبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے آرمی چیف کے معاملہ پر حکومت نے جو کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے احتساب عدالت میں ایل این جی کیس سماعت کے موقع پر احاطہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے اس معاملہ کو پارلیمنٹ میں متفقہ طور پر حل کیا جائے اور اس میں کوئی دو رائے نہیں ہونی چاہئے ، یہ حکومت پر لازم ہے لیکن جو ماحول پیدا کیا گیا اور روز جو گالیاں نکالی جاتی ہیں تو مجھے یہ کام ہوتا نظر نہیں آتا ۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ پارلیمنٹ میں اتفاق رائے سے حل ہونا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کے معاملہ پر حکومت نے جو کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔