میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خصوصی افراد کی بہبود اور حقوق پیپلز پارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں بلاول بھٹو

خصوصی افراد کی بہبود اور حقوق پیپلز پارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
منگل, ۳ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ رحمدلی و انسانیت دوستی ہمارا قومی شعار ہے ، لیکن خصوصی افراد کے لیے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے ۔خصوصی افراد کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خصوصی افراد کی بہبود اور حقوق پیپلز پارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے نظریئے کی اساس ہی پسماندہ و کمزور طبقات کی بہبود، ان کے حقوق اور مساوات ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے خصوصی افراد کے حقوق کے متعلق کنونشن پر عمل درآمد میں حکومتِ سندھ کی کارکردگی نمایاں ہے ۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی نے 2017 میں خصوصی افراد کے متعلق قانون کو ترامیم کے ذریعے مزید بہتر بنایا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے سرکاری محکموں میں معذور افراد کا کوٹہ 2 فیصد سے بڑھا کر 5 فیصد کیا، آٹزم کے شکار بچوں کی بحالی و تربیت کا سینٹر قابلِ ستائش اقدام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں خصوصی افراد کے حقوق کے لیے خصوصی عدالتوں کا قیام انہیں انصاف ان کی دہلیز پر پہنچانے میں مددگار ہوںگا۔انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ سندھ میں خصوصی افراد کو عوامی جگہوں پر آنے جانے کے دوران دشواریوں کا خاتمہ کیا جا رہا ہے اور ان کے لیے آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ پیپلز پارٹی خصوصی افراد کی بہبود کا مشن انہیں دیگر شہریوں جیسی حقوق، سہولتیں اور مواقع ملنے تک جاری رکھے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں