میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لیاری سنگولین میں فائرنگ سے گینگ وار کارندہ ہلاک

لیاری سنگولین میں فائرنگ سے گینگ وار کارندہ ہلاک

ویب ڈیسک
منگل, ۳ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

شہر قائد کے علاقے لیاری میں فائرنگ سے گینگ وار کا ایک کارندہ مارا گیا۔واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق لیاری سنگولین کے قریب رات کے وقت فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا تھا، جس کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ گینگ وار کا کارندہ ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے ہلاک معراج کا تعلق عزیر بلوچ گروپ سے تھا، معراج کے گروپ اور مخالف گروپ زبیر چھوٹو کے کارندوں کے درمیان رات کو فائرنگ ہوئی تھی جس کے نتیجے میں معراج ہلاک ہوا۔پولیس کا کہنا تھا کہ معراج کی ہلاکت گینگ وار کا نتیجہ ہے ، فائرنگ کے تبادلے میں گولیاں لگنے سے معراج ہلاک ہوا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں