میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی آئی اے کے فضائی میزبانوں نے ایمانداری کی مثال قائم کردی

پی آئی اے کے فضائی میزبانوں نے ایمانداری کی مثال قائم کردی

ویب ڈیسک
منگل, ۳ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

پی آئی اے کے فضائی میزبان مسافر کو گم ہونیوالی رقم ڈھونڈ واپس کردی ، بیجنگ جانیوالے مسافر کا چھوٹا ہینڈ کیری بیگ جہاز میں ہی گرگیا تھا ، بیگ میں 4ہزار چینی کرنسی اور ضروری دستاویزموجود تھے ۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے فضائی میزبان نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کردی ، اسلام آباد سے بیجنگ جانیوالی پرواز کے مسافر کوگم ہونیوالی رقم ڈھونڈ کر واپس کردی۔پی کے 852سے بیجنگ جانے والے مسافرکاچھوٹاہینڈکیری بیگ جہازمیں ہی گرگیاتھا ، فضائی میزبان جہانزیب انوراورظفرنقوی نے مسافرکوتلاش کرکے بیگ حوالے کیا، مسافر کے بیگ میں 4ہزار چینی کرنسی اور ضروری دستاویزموجود تھے ۔گمشدہ رقم ملنے پر مسافر نے فضائی میزبانوں اور پی آئی اے کا شکریہ ادا کیا خوشی میں پاکستان اورپی آئی اے زندہ باد کانعرہ لگایا۔یاد رہے چند روز قبل بھی پی آئی اے کے فضائی میزبانوں نے ایماندار کی مثال قائم کرتے ہوئے مانچسٹر سے اسلام آباد آنے والے مسافر کے کھوئے چار ہزار پاونڈ مالک کو پہنچا دئیے تھے ، چار ہزار پاونڈز کی مالیت پاکستانی روپوں میں آٹھ لاکھ بنتی تھی۔مانچسٹر سے آنے والا مسافر اپنی رقم جہاز میں بھول کر اتر گیا تھا، ائیرہوسٹس مہوش شوکت اور اسٹیورڈ ممتاز ابرو نے ایمانداری سے رقم مالک کو ڈھونڈ کر حوالے کی ، پرواز پی کے 702 چوبیس نومبر کو مانچسٹر سے اسلام آباد پہنچی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں