عدالتی فیصلے پر قوم شیم شیم کررہی ہے، نواز شریف کا قانون کی حکمرانی کیلئے مارچ کا اعلان
شیئر کریں
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے پی سی او کے تحت حلف اٹھائے وہ کہہ رہے ہیں کہ نواز شریف اہل نہیں ہیںہیروں سے بنی ہوئی جے ائی ٹی نے بار بار فیصلے دیئے ایک ٹیڈی کی بھی کرپشن ثابت نہیں ہوئی تو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکال باہر کیاپوری قوم فیصلے پر شیم شیم کررہی ہے 70سال سے مائنس اور پلس کا کھیل کھیلا جارہا ہے وعدہ کرتا ہوں ملک میں ائین و قانون کی حکمرانی قائم کر کے دکھائوں گا اسکے لئے مارچ بھی کروں گاکرکٹر خان پنجاب میں میٹرو کو جنگلہ بس کہنے والے پانچ سالوں میں خیبر پختونخواہ میں میٹرو بس تک نہ بنا سکیائندہ الیکشن میں پی ٹی ائی کا صفایا ہوجائیگا اقتدار میں ا کر دہشت گردی ختم کی لوڈشیڈنگ زیرو ہو رہی ہے کراچی میں امن نافذ کر کے دکھایا ملک بھر میں بہترین سڑکیں موٹرویز اورسی پیک لیکر آئے ہفتہ کے روز پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے بانی عبدالصمد خان اچکزئی کی 44ویں برسی کے موقع پر کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ان کی جماعت اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا نظریہ ایک ہے دونوں جماعتوں کا رشتہ بہت مضبوط ہے۔پاناما پیپرز کیس میں سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا میرے خلاف مائنس ون فارمولا لایا گیا اور مجھ سے احتساب کے نام پر انتقام لیا جارہا ہے انہوں نے ایک پیسے کی بھی کرپشن نہیں کی لیکن بھر بھی انہیں کرپشن کے نام پر نکال دیا گیااپنے بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ نہ لینے پر سپریم کورٹ نے نااہل قرار دیا گیانواز شریف کا کہنا تھا کہ کوئی ثابت کرے کہ نوازشریف نے سرکاری خزانے کا ایک پیسہ کھایااگر ایک ہزار روپے بھی سرکاری خزانے سے کھائے ہوتے تو بھی فیصلہ من و عن تسلیم کر لیتاملک بھر سے چھ ہیروں کو تلاش کر کے جے ائی ٹی بنائی گئی لیکن انہوں نے بھی ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں کی عدالت نے ایک مقدمہ میں بار بار فیصلے دیئے نواز شریف نے کہا کہ ایسے متنازع فیصلوں سے ہی ملک برباد ہوتے ہیں 70سالوں سے مائنس اور پلس کا کھیل کھیلا جارہا ہے عوام ساتھ دیں مارچ کروں گا اور ملک میں ائین و قانون کی حکمرانی بحال کر کے دکھائوں گاعمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرکٹر خان جسے جنگلہ بس کہتے تھے 4سال ہوگئے اسے اپنے صوبے کے شہر پشاور میں نہیں بنا سکے جبکہ اسی دوران شہباز شریف نے لاہور راولپنڈی اور ملتان میں بھی میٹرو بس بنالیکوئٹہ کی عوام سے وعدہ کرتا ہوں کہ ہم کوئٹہ میں بھی میٹرو بس بنائیں گیلوڈ شیڈنگ کے حوالے سے بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اج پاکستان میں ضرورت سے زیادہ بجلی پیدا کی جارہی ہے نواز شریف نے کہا کہ کراچی بلکہ پورے ملک میں دہشت گردی کا سب سے بڑا مسئلہ تھا جسے ہم نے ہی حل کیاانہوں نے کہا کہ اب ضرورت اس بات کی ہے کہ عوام کے ووٹ سے حکومتیں ائیں اور جائیں یہی ملک کے لئے بہتر ہیانہوں نے کہا کہ کروڑوں عوام کے ووٹ سے وزیراعظم منتخب کیا جاتا ہے جبکہ پانچ لوگ ملکر اسے فارغ کردیتے ہیں۔