میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہدا کے خون کو نہیں بھولیں گے، دہشتگردوں کا ہر صورت پیچھا کیا جائیگا، احسن اقبال

شہدا کے خون کو نہیں بھولیں گے، دہشتگردوں کا ہر صورت پیچھا کیا جائیگا، احسن اقبال

ویب ڈیسک
اتوار, ۳ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

پشاور (بیورورپورٹ)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم ناکام بنائینگے ٗ فورسز نے بروقت کارروائی سے قوم کو بڑے سانحہ سے بچایا ٗملک کو دہشتگردوں سے پاک کرکے ہی دم لیںگے ۔پشاور میں سکیورٹی کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوااجلاس میں وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال، گورنر خیبر پختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا، انجینئر امیرمقام اور سکیورٹی اداروں کے اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔ اجلاس میں آج کے واقعے میں شہید ہونیوالوں کی درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اجلاس میں ایگریکلچر ڈائریکٹوریٹ پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی گئی ۔ وفاقی وزیر داخلہ اور گورنر نے سکیورٹی فورسز کی جانب سے بروقت کارروائی کرنے پر فورسز کے اقدامات کو سراہا۔ دونوں رہنمائوں نے اس بات پراتفاق کیاکہ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کوناکام بنائینگے۔ انہوں نے کہاکہ فورسز کی بروقت کارروائی سے قوم کو بڑے سانحہ سے بچایاگیا ۔ملک کو دہشتگردوں سے پاک کرکے ہی دم لیںگے۔ انہوں نے کہاکہ شہیدوں کے خون کو نہیں بھولیں گے اور دہشت گردوں کا ہرصورت پیچھاکیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ بیرونی اور اندرونی دشمن پاکستان کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں لیکن پوری قوم کو دہشت گردی کے خلاف یکجا ہونا پڑے گا۔وزیر داخلہ نے واقعے میں جاں بحق افراد کے ورثا کیلئے 10، 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا جب کہ شدید زخمیوں کو 5 لاکھ اور معمولی زخمیوں کو 2 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں