میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا

چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا

ویب ڈیسک
اتوار, ۳ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس طلب کرلیا۔ جوڈیشل کمیشن 26ویں آئینی ترمیم کے بعد آئینی بینچوں کی تشکیل کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 5 نومبر کو سپریم کورٹ میں ہو گا، جس کی صدارت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کریں گے ۔26ویں آئینی ترمیم اور جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نو کے بعد یہ پہلا اجلاس ہوگا، جس میں کمیشن کے سیکریٹریٹ کے قیام پر بات ہوگی، سپریم کورٹ میں آئینی بینچوں کیلئے ججز کی نامزدگی پر غور کیا جائے گا۔جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اور نمائندہ پاکستان بار کونسل اختر حسین اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کیلئے پارلیمنٹ کی جانب سے 5 نام بھجوائے گئے تھے ، پیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک، ن لیگ کے شیخ آفتاب احمد شرکت کریں گے ، تحریک انصاف کے عمر ایوب اور شبلی فراز بھی اجلاس میں شریک ہوں گے ، خاتون ممبر روشن خورشید بھی شرکت کریں گی۔رکن کمیشن اختر حسین ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ کمیشن کے اجلاس کے ایجنڈے کا علم نہیں، اجلاس سے متعلق صرف کال موصول ہوئی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں