میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خصوصی عدالت، عمران خان کو واٹس ایپ پر بیٹوں سے بات کرانے کی اجازت

خصوصی عدالت، عمران خان کو واٹس ایپ پر بیٹوں سے بات کرانے کی اجازت

جرات ڈیسک
جمعه, ۳ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ہفتہ کے روز واٹس ایپ پر بیٹوں سے بات کرانے کی اجازت دے دی۔ خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی بیٹوں سے بات کرانے کی درخواست پر سماعت کی، چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست شیراز احمد رانجھا ایڈووکیٹ نے دائر کی۔ درخواست میں کہا گیا کہ عدالت پہلے بھی چیئرمین پی ٹی آئی کو بیٹوں سے بات کرانے کی اجازت دے چکی ہے،  ہفتہ کے روز بیٹوں سے واٹس ایپ پر بات کرانے کی خصوصی اجازت دی جائے۔ بعدازاں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی عدالت نے ہفتہ کو چیئرمین پی ٹی آئی کی واٹس ایپ پر بیٹوں سے بات کرانے کی اجازت دے دی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں