سونا کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ 2 لاکھ 14 ہزار 400 روپے کا ہو گیا
جرات ڈیسک
جمعه, ۳ نومبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
امریکی ڈالر کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔ جمعہ کے بروز پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 1100 روپے اور 943 روپے کا اضافہ ہو گیا۔ قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، پشاور، راولپنڈی، اسلام آباد اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا بڑھنے کے بعد 2 لاکھ 14 ہزار 400 روپے پر پہنچ گیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بڑھنے کے بعد 1 لاکھ 83 ہزار 813 روپے ہو گئی۔ گزشتہ روز فی تولہ سونے کا بھاؤ 1500 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 13 ہزار 300 روپے اور 10 گرام سونے کی قدر 1286 روپے بڑھ کر 1 لاکھ 82 ہزار 870 روپے ہوگئی تھی۔