میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شیخ رشید کی رائیونڈ کے تبلیغی اجتماع میں شرکت

شیخ رشید کی رائیونڈ کے تبلیغی اجتماع میں شرکت

جرات ڈیسک
جمعه, ۳ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے رائیونڈ کے تبلیغی اجتماع میں شرکت کی۔ جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہیں تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شریک ہوتے دیکھا گیا۔ ٹوئٹر پر جاری کردہ ویڈیو کے کیپشن میں تحریر کیا گیا کہ سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے رائیونڈ تبلیغی اجتماع میں شرکت کی۔  ویڈیو میں شیخ رشید احمد کو اجتماع کے دیگر شرکاء کے ساتھ چلتے دیکھا گیا جبکہ اس موقع پر انہوں نے سر پر سفید رنگ کی ٹوپی بھی پہن رکھی تھی۔ اجتماع میں شرکت کے موقع پر وہاں موجود شرکاء کی جانب سے سابق وفاقی وزیر کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائی گئیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں